آنا کو ایک چھوٹے سے موٹرسائیکل کا سوار اپنے ساتھ بٹھا کر Bernauer سٹریٹ کا رخ کرتا ہے۔ اس کا نام ہے Emre Ogur۔ وہ اس کے لئے نیک خواہشات ظاہر کرتا ہے۔ کیا آنا سرخ پوش عورت سے بچ کر ڈبیا تلاش کر لے گی؟ کھلاڑی آنا کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ کوئی لفٹ لے کرBernauer Street پہنچے کیوں کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔ اسے ایک نوجوان، جو بعد میں انسپکٹرEmre Ogur کے نام سے جانا پہچانا جاتا ہے، ایک چھوٹے سے موٹر سائیکل موفا پر بٹھا کر وہاں پہنچا دیتا ہے۔ لیکن جیسے ہی آنا ہائیڈرون اور پاؤل کو ملتی ہے، سرخ پوش عورت بھی وہاں نمودار ہوتی ہے۔ پاؤل اور ہائیڈرون کا شوہر روبرٹ اسے بھگا دیتے ہیں۔ اسی دوران آنا ڈبیا کو حاصل کرنے کے لئے روانہ ہو جاتی ہے۔ لیکن کیا وہ ڈبیا اتنے سالوں بعد بھی اپنے پوشیدہ مقام پردھری ہو گی؟